24 نومبر، 2026، 10:16 PM

آبنائے ہرمز کے مشرق میں خلاف ورزی کرنے والے چوتھے تیل بردار جہاز میں دھماکہ

آبنائے ہرمز کے مشرق میں خلاف ورزی کرنے والے چوتھے تیل بردار جہاز میں دھماکہ

آبنائے ہرمز کے غیر مجاز اور جعلی راستے سے گزرنے والا ایک تیل بردار جہاز سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر شدید دھماکے اور آتش زدگی کا شکار ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آبنائے ہرمز کے جعلی اور غیر مجاز راستے سے گزرنے والا ایک تیل بردار جہاز سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس میں زوردار دھماکا ہوا اور شدید آگ بھڑک اٹھی۔

اس واقعے کے بعد مزید دو خلاف ورزی کرنے والے تیل بردار جہازوں نے بھی سمندری بارودی سرنگ سے جہاز کے ٹکرانے کا منظر دیکھا اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے کنٹرول مرکز کی جانب سے ریڈیو پر انتباہ ملنے کے بعد خلیج فارس کی طرف واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ جعلی اور غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے جہازوں کا انجام دھماکے اور آتش زدگی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

News ID 1943097

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha